ملتان ؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا تمام گاڑیوں میں جدید ٹریکرسسٹم کی تنصیب کا آغاز

4

ملتان،یکم اکتوبر (اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شفافیت کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کمپنی کی تمام گاڑیوں میں جدید ٹریکرسسٹم کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے۔ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے گاڑی کی پٹرول کی کھپت کا پتہ چل سکے گا اور ٹریکر یہ بھی بتائے گا کہ گاڑی نے کتنا اور کس جگہ کا سفر کیا ہے۔

ٹریکر سسٹم کی تنصب کے حوالے سے سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر کی صدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کمپنی سیکرٹری کبیرخان،چیف انٹرنل آڈیٹر آصف طاہر، منیجرز عقیل احمد،ساجد ریاض اور آصف شبیر کے علاوہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران شرکت کی۔

سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں جدید ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے فیول بارے شکایات کا ازالہ ہوگا اور گاڑی کی لائیو لوکیشن کے علاوہ گزشتہ سفر کی ہسٹری بھی معلوم ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹریکر سسٹم تمام مشینری اور لوڈر رکشوں کے علاوہ  مانیٹرنگ افسران کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بھی نصب کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے صفائی مانیٹرنگ کا نظام بھی مزید موثر ہوگا۔

محمدفاروق ڈوگر نے بتایا کہ کفایت شعاری کے پیش نظر ٹریکر سسٹم خریدنے کی بجائے کرائے پر حاصل کیا گیا کیونکہ ماضی میں خریدے گئے ٹریکر  کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد اب ایم ڈبلیو ایم سی کے لئے ناقابل استعمال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ٹریکر  یونٹ میں خرابی کی صورت میں کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی مرمت کی ذمہ دار ہوگی۔

سی ای او کا کہناتھا کہ ٹریکر حاصل کرنے کے لئے ٹینڈر میں متعدد کمپنیوں نے حصہ لیا اور سب سے کم بولی دینے اور جدید سسٹم فراہم کرنے والی کمپنی کوکنٹریکٹ دیا گیا۔

اجلاس میں ٹریکر سسٹم کی تنصیب کی رفتار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔