ملتان ؛ انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ ٹورنامنٹ ،پنجاب کالج کی پہلی پوزیشن

22

 ملتان، 18 اکتوبر (اے  پی پی ): ملتان بورڈ کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ ٹورنامنٹ منگل کو یہاں پنجاب کالج میں منعقد ہوا جس میں پنجاب کالج برائے بوائز ، گورنمنٹ سول لائنز کالج برائے بوائز ، گورنمنٹ ولایت حسین کالج برائے بوائز اور سپیرئیر کالج برائے بوائز نے حصہ لیا ۔

مقابلے میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج  برائے بوائز ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ سیول لائنز کالج برائے بوائز اور سپیرئیر کالج برائے بوائز جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ولایت حسین کالج برائے بوائز نے حاصلِ کی۔