ملتان ؛ سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ محمد قاسم خان کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ 

21

ملتان،07 اکتوبر (اے پی پی ): سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ محمد قاسم خان کی والدہ

محترمہ جوکہ جمعرات کے روز لاہور میں بقضائے الہی سے وفات پا گئی تھیں ان کی نماز جنازہ جمعرات کی شام کو لاہور اور  جمعہ کو شاہی عید گاہ ملتان میں ادا کی گئی بعد ازاں جسد خاکی کو  آبائی قبرستان پیر خورشید کالونی میں سپرد خاک کیا گیا، تدفین کے بعد فاتحہ خوانی سابق چیف جسٹس محمد قاسم خان نے خود کروائی۔

قبل ازیں نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمدامیربھٹی، جسٹس سردارسرفرازڈوگر، جسٹس صادق محمودخرم، جسٹس شکیل احمد،جسٹس احمدندیم ارشد،جسٹس محمدامجدرفیق،جسٹس عابدحسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین،جسٹس سلطان تنویراحمد،سیشن جج ملتان محمد اکمل خان، ایڈیشنل رجسٹرار عمران صفدر،چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہوررانانوید،عاصم خان ،احمددانیال،حبیب محمدخان سمیت سابق جج صاحبان ،سیاسی سماجی رہنماؤں اور وکلاء  شریک ہوئے ، نمازجنازہ علامہ سیدمظہرشاہ کاظمی نے پڑھائی ۔

 دریں اثناء سابق چیف جسٹس محمد قاسم خان کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 8اکتوبر بروز ہفتہ کو بعد سہ پہر پونے 4جوڈیشل کمپلیکس گلگشت میں ہو گی۔