ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹوکا  شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا

22

ملتان،26 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی وارڈ،گائنی وارڈ اور آوٹ ڈور کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف  وارڈز میں ناقص صفائی پر ہسپتال انتظامیہ کو معاملات بہتر کرنے کی وارننگ بھی جاری کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام طبی مراکز پر مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دیہی مراکز صحت پر تعینات ڈاکٹرز اور سٹاف کو خصوصی مراعات دینگے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور انکی شکایات کا ازالہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ایم ایس شہباز شریف بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔