ملتان، 28 اکتوبر (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہےمزید فنڈ جلد موصول ہو جائیں گے تین ماہ میں کام مکمل کر لیں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں، کام کے معیار پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہاتی علاقوں میں صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ شجر کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انجینرنگ رانا وسیم خان نے سیکر ٹری ہاؤ سنگ کو منصوبوں بارے بریفنگ دی۔











