ملتان: محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام سکول کرکٹ چیمپئن شپ جنوبی پنجاب کا آغاز

10

ملتان 04، اکتوبر (اے پی پی ): سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،چیئرمین خواجہ انیس اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان بھی موجود تھے  سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ایم سی سی گراؤنڈ میں میلہ سجایا گیا ہے اور کہا غیر نصابی سرگرمیوں کا مقصد طلباء کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہےڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے مابین مثبت مقابلے کا رجحان پیدا کررہے ہیں سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں کرکٹ میلہ کرائیں گے اور چیئرمین ایس پی سی اے خواجہ انیس اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے بھی خطاب کیا۔