میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اورنرسنگ کالج انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی اشتراک سے آپریشنل کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب

4

لاہور30ستمبر ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد نےملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے میانوالی اورتلہ گنگ کے ہسپتالوں کو رجب طیب اردوان ٹرسٹ/انڈس ہسپتال کے سپرد کرنے کی منظوری دی اور کہا کہ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو انڈس ہسپتال ماڈل پر چلایا جائے گا۔چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورچودھری پرویزالٰہی ہسپتال کے انتظامات بھی رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے حوالے کیے اور کہا کہ انڈس ہسپتال انتظامیہ تلہ گنگ ٹی ایچ کیو اورچودھری پرویز الٰہی ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ کرے گا۔میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اورنرسنگ کالج انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی اشتراک سے آپریشنل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو نجی شعبے کے اشتراک سے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین رجب طیب اردوان ٹرسٹ میاں احسن نے میانوالی ہسپتال کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اشتراک سے9 ہسپتال اور2ریجنل بلڈ سینٹرز کامیابی سے چلائے جارہے ہیں رجب طیب اردوان ٹرسٹ اورانڈس ہسپتال کے اشتراک سے 35لاکھ مریضوں کو سالانہ مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن  ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے حافظ عماریاسر،راسخ الہی، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد احسن،انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک کے چیئرمین عبدالکریم پراچہ،صدر ڈاکٹر عبدالباری خان،سی ای او نارتھ ڈاکٹر تسمان،مارکیٹنگ ہیڈ سلمان حامد وفد میں شامل تھے۔