وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

42

لاہور31اکتوبر( اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مزار کے احاطے میں زائرین کے لئے خود کار چھتریاں نصب کی جائیں گی ،گرمی کے موسم میں ہزاروں زائرین صحن میں چھتریوں کے سائے تلے بیٹھ سکیں گے،مزار کے اردگردبرآمدے میں توسیع کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہے .مزارداتاگنج بخشؒ کی توسیع سے زائرین کوسہولت ملے گی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انڈرگراؤنڈپارکنگ کومحفوظ بنانے کیلئے ایکسپلسوڈی ٹیکٹو نصب کیے جائیں گے۔مزارداتاگنج بخشؒ کمپلیکس کے اردگردتجاوزات اورناجائز قبضے ختم کرانے کیلئے کارروائی کی جائے مزارداتاگنج بخشؒ کے قریب عمودی پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویزپر غور بھی کیا گیا۔اجلاس میں مزار کمپلیکس کے سامنے سڑک عبور کرنیوالے زائرین کیلئے انڈرگراؤنڈ یا ا وورہیڈبرج بنانے کی تجاویزکا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرو یزالٰہی نے مزار کمپلیکس کیلئے بوسیدہ واٹر سپلائی تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ایم پی اے حافظ عماریاسر، صوبائی مشیر عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،کمشنرلاہورڈویژن، متعلقہ سیکرٹریز اورنیسپاک حکام میاں حنیف، میاں رشید، اسلم ترین، داتا دربار امور کے چیئرمین، داتا دربار امور کے ممبران چودھری علی اقبال، سجاد احمد، میاں عمران، شیخ امین، آصف منیر قادری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔