اسلام آباد، 26 اکتوبر (اے پی پی ): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم محمد بن سلیمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے دارالحکومت، ریاض آمد پر گورنر نے والہانہ استقبال کیا۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے “سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیئٹو سمٹ” میں شرکت کی اور سمٹ سے خطاب میں کہا کہ عالمی کاروباری برادری کو اکٹھا کرنے کے لیے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیئٹو (FII) کانفرنس اہم اقدام ہے ،عالمی برادری کو پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی پروفیشنلز سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت، پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہے ۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ولی عہد نے اعادہ کیا کہ پاک سعودیہ تعلقات دونوں ممالک، خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ بھی ادا کیا اورملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔











