ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے دو روزہ جشنِ ملتان فیسٹیول کی تیاریاں شروع

4

ملتان، 18اکتوبر(اے پی پی): 22 اکتوبر سے شروع ہونیوالے دو روزہ جشنِ ملتان فیسٹیول کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نادرن بائی پاس اور خانیوال روڈ کے سنگم پر واقع گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ کالونی میں انتظامات کو موثر بنانے کے لئے کیمپ آفسسز قائم کردئے گئے ہیں۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر کی ہدایت پرسپیشل صفائی اسکواڈ نے پنڈال سجانے کا آغاز کردیا ہے۔گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے لئے مجوزہ  ٹریک کی صفائی ستھرائی شروع کردی گئی ہے۔گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے گراونڈ کی لیولنگ جاری ہے۔کمپنی ورکرز کو سیداں والا بائی پاس سے ایمپلائز ہاوسنگ کالونی تک شاہراہ خوبصورت بنانے  کا ٹاسک دے گیا ہے۔