پاکستان اور بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا نومبر میں ملتان میں ہوگا

14

ملتان،29اکتوبر  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا نومبر میں شہر اولیاءمیں ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم یکم نومبر کو ملتان پہنچے گی،14 روزہ کرکٹ میلے کے دوران مثالی سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم میں موثر پارکنگ اور روٹس کلئیر کئے جائیں گے جبکہ شائقین کرکٹ کو عالمی سطح کا اچھا کرکٹ میلہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ میلے کے دوران ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ سٹیڈیم میں شہریوں کی انٹری فری ہوگی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کو بھرپور اقدامات کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔