لاہور، 18اکتوبر (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ جب تم پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں کہو گے کہ قومی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہیں تو دنیا بھی کہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کو کہتے ہیں سفارتی تعلقات کہ امریکی صدر کو اپنا بیان واپس لینا پڑا ہے،پوری قوم اپنے اثاثوں کا دفاع کرنے کے لئے ہروقت تیار ہے۔











