پاکپتن،22 اکتوبر (اے پی پی):پاکپتن میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میاں زمان وٹو نے پٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر افضال احمد خاں اور ججز صاحبان کے ہمراہ دفتر کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکپتن میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے قیام کا قیام موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے،اس سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر فوری حل کیا جاسکے گا۔
اس موقع پر ضلعی افسران نے پبلک پراسیکیوٹر آفس میں پودہ بھی لگایا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی۔











