اوکاڑہ؛ 5سال سے 12سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد کرونا ویکسیئن لگانے کی دوسری مہم کا جائزہ اجلاس

28

اوکاڑہ،22اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہاکہ31اکتوبر سے شروع ہونےوالی انسداد کورونا ویکسینیشن مہم میں 5سال تا 12سال تک کی عمر کے جن بچوں کو حفاظتی ویکسئین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے ان کو دوسری خوراک لگائی جائے گی اور جو بچے کسی وجہ سے ویکسیئن کی پہلی خوراک نہیں لگوا سکے ان کو بھی اس مہم میں حفاظتی ویکسئین لگائی جائے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5سال سے 12سال تک کی عمر کے بچوں انسداد کورونا ویکسیئن لگانے کی دوسری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ نے کہا کہ ضلع میں انسداد کرونا ویکسی نیشن مہم برائے اطفال سےمتعلق بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں 5لاکھ 22ہزار بچوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا ئے گی جس کے لئے 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم میں تمام متعلقہ محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے اور تمام ادارے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کریں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا کہ محکمہ صحت اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فول پروف انتظامات کرے، فیلڈ ورکرز کی ٹرینگ اور لاجسٹک کے سلسلہ میں کسی سطح پر بھی کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔