پاکپتن ؛ ڈی پی او سید توصیف حیدر کی پولیس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

39

پاکپتن،18 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس  آفیسر سید توصیف حیدر نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،ہماری اولین ترجیح اور پالیسی پاکپتن کے شہریوں کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے   منگل کو یہاں   منعقدہ  کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کرائم میٹنگ میں جملہ ایس ڈی پی اوز ، جملہِ ایس ایچ اوز اور محرران ضلع ہذانے شرکت کی ۔میٹنگ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی، زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی،مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کی بابت اپ ڈیٹ پراگریس اور تفتیش کے مراحل کی بابت رپورٹ طلب کی گئی اور تمام مقدمات کو ٹائم فریم کے اندر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

ڈی پی او پاکپتن نے   کہا کہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی اور عدم دلچسپی رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں  کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔