اوکاڑہ،18اکتوبر(اے پی پی ): ضلعی زکوٰۃ کمیٹی اوکاڑہ کے زیر انتظام یوم زکوٰۃ کے حوالے سے تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہرغلام فرید دادڑہ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اوکاڑہ نے شرکاء کو محکمہ زکوۃ وعشر پنجاب کی طرف سے زکوٰۃ فنڈ کے اجراء کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اوربتایا کہ کونسے پروگرامز کے تحت زکوٰۃ فنڈ تقسیم کیا جاتا ہے اور تقسیم کا طریقہ کار کیا ہے۔
اس موقع پر شرکاء میں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جس میں صاحب استطاعت افراد کو انفرادی طور پر زکوٰۃ جمع کروانے کی ترغیب دی گئی۔تقریب میں ابوذرغفاری ،طارق ندیم، امتیازحسین،احمد شہزاد لالہ، محمدیٰسین، سرفرازاحمد ، محمد وقاص،محمد ارشد، محکمہ کے فیلڈ کلرکس اور دیگرنے بھی شرکت کی۔











