پشین،05 ستمبر (اے پی پی):سیلاب متاثرین کےلیے امانت دار ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے پسماندہ علاقے نالی براوزئی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ کی نگرانی سید حمید آغا نے کی ، میڈیکل کیمپ میں چھ سو سے زائد افراد کا ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔
طبی کیمپ میں ایل آر بی ٹی کے اشتراک سے آنکھوں کے امراض کے علاج کےلیے آئی کیمپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد میں کثیر تعداد خواتین اور بچوں کی شامل تھی۔
اس موقع پر سید حمید آغا نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ایک اعظیم عبادت ہے، سیلاب میں نقصانات بہت زیادہ ہیں، حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، سماجی تنظیموں سے اپیل کی جاتی ہیں کہ مخیر حضرات آگے بڑھ اور متاثرین کی مدد کریں، امانت ویلفئیر ٹرسٹ ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کےلیے آگے بڑھا ہے۔











