پلاسٹک شاپنگ بیگ فری نارووال مہم کے حوالے سےریلی کا انعقاد

14

نارووال،18 اکتوبر ( اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمد شاہ رخ نیازی کی قیادت میں پلاسٹک شاپنگ بیگ فری نارووال مہم کے حوالے سےریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی  میں مختلف محکموں کے افسران سمیت طلباء، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے پلاسٹک بیگ کے خاتمہ کی اشد ضرورت ہےاور پلاسٹک بیگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، اس سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی انسانی جانوں پر اثر انداز ہورہی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر  محمد شاہ رخ نیازی  نے   شہریوں سے اپیل کی  کہ پلاسٹک بیگ کی جگہ کاغذ یا کپڑے کےتھیلےاستعمال کریں اپنے ساتھ اپنی آنے والی نسلوں کا بھی خیال کریں۔