لاہور۔ 30ستمبر( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیرمدراینڈچائلڈبلاک پہنچ گئیں۔اس موقع پر پرووائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرشمسہ،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور سی اینڈڈبلیو کے افسران موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کی ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹراعجازشیخ اور سی اینڈڈبلیوکے افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوبریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے جلدعوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔پاکستان میں ہرسال سینکڑوں مائیں اور بچے دوران ڈلیوری اللہ کوپیارے ہوجاتے ہیں۔پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے 11 مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھایاجارہاہے۔ پاکستان ماں اور بچے کے دوران ڈلیوری اموات کی شرح میں واضع کمی لانے کا سیگنیٹری ہے۔پنجاب کی آبادی میں اضافے کے پیش نظر23بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں، گنگارام ہسپتال لاہورمیں 600بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ بلاک بنایاجارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں۔











