ملتان،29 اکتوبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام علاقوں میں صحت مراکز کو آپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ہر ڈسٹرکٹ میں 5 وینٹی لیٹرز دے رہے ہیں ، 4 سال سے ٹراما سنٹر میں آپریشن تھیٹرز نہیں تھے ، شہریوں کی صحت کی سہولت کو دروازوں تک پہنچا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہیلتھ سیکرٹریٹ میں چیزیں بہتر ہو رہی ہیں ، راجن پور میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیری کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے لوگوں کے لیے ہم نے اپرومنٹ شروع کر دی ہے۔
اخترملک نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع میں ایس ایم اوز کو بھرتی کیا جا رہا ہے ، میڈیسن کی کمی کو جنوبی پنجاب میں وقت پر پہنچائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سرگرم ہیں ، سیلاب زادہ علاقوں میں 6 موبائل ہسپتال کامیابی سے کام کر رہے ہیں ۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی ملیریا اور دوسرے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف دن رات کام کر ہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیڈا ایکٹ کے تحت ہیلتھ سے منسلک افسران پر ایکشن لیا گیا ہے ۔











