لاہور28اکتوبر ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی ملاقات۔ یاسین جوئیہ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کی ویلفیئر کیلئے مختصر مدت میں انقلابی اقدامات کئے ہیں۔سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے آپ کے اقدامات قابل تعریف ہیں،آپ نے اپنے سابق دور میں جو فلاحی کام کئے، وہ آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ میں نے آتے ہی روکے گئے فلاحی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کرایا۔پوری کوشش ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔











