پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

9

پشین، 25 اکتوبر( اے پی پی ): پولیو مہم کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم کاکڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن پشین میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحلیم اچکزئی اور شہید کے لواحقین  سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشین یاسر بازئی , ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الحلیم اچکزئی نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ درجات کی بلندی کےلیے دعا کی گئی۔ شہید ہاشم کاکڑ کی میت سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاؤں روانہ کردی گئ۔ ڈپٹی کمشنر پشین یاسر خان بازئی نے کہاکہ شہید ہیڈ کانسٹیبل کو چار گولیاں لگی تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔