چنیوٹ 21،اکتوبر (اے پی پی ):چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی علی رضا خا کوانی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مد ثر ریاض ملک کی ہدایت کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے کےدوران 256 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا ۔ دورانِ معائنہ 149 فوڈ بزنسز کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 40 فوڈ بزنسز کو قانون کی خلاف ورزی پر 2لاکھ 65ھزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اور پروڈکشن یونٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال ہونے کی وجہ سے اصلاحات تک عارضی طور پر بند کیا گیا۔
دورانِ معائنہ295 لیٹر غیر معیاری دودھ، 18 کلو ایکسپائرڈ فوڈ آ ئٹمز، 28کلو ملاوٹی برفی، 25 کلو غیر معیاری نمک اور 2کلو ممنوع اجزاء کو موقع پر ضائع کروا دیا گیا۔











