ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

20

 

اوکاڑہ،21اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اشیاء خورونوش  کے معیار  کو بھی یقینی بنائیں، پھلوں سبزیوں سمیت کریانہ کی معیاری اشیاء صارفین کو طے شدہ نرخوں پر ملنی چاہیے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے ہفتہ وار ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام مجسٹریٹس کی انفرادی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ تمام مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اور صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ گرانفروش،ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے، متعلقہ سرکاری افسران ضلع میں آٹے چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے سٹاک پر نظر رکھیں، دوسرے شہروں کو ہول سیل مارکیٹوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاوَ کا فائدہ بھی صارفین کو ملنا چاہیے ۔