چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے مری جوڈیشنل کمپلکس کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا

5

مری، 11 اکتوبر (اے پی پی ):چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی  نے مری جوڈیشنل کمپلکس کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انصاف کی فراہمی کو شبانا روز محنت کر رہی ہے ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر بارز اور وکلاء کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی  نے کہا کہ مری میں انصاف کی جلد فراہمی کے لئے مزید دو سول کورٹس اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کی عدالتیں قائم کی جا رہیں ہیں ،مری کو ضلع بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اضافی عدالتوں کے قیام سے جب ضلع کا قیام ہو گا اس کی بھی تمام ضروریات بھی پوری ہوں گیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزانی چاہیں ۔