لاہور؛ 28 اکتوبر ( اے پی پی ) کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی ۔اجلاس میں کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 1993 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا کہ ہائیکورٹ کے کوآپریٹو جج سے کیسز متعلقہ سیشن جج کو بھیجے جا سکیں گے، فیصلے سے فاضل کوآپریٹو عدالت پر مقدمات کا بوجھ کم ہو سکے گا، اجلاس میں گجرات کے چار کالجز کا گجرات یونیورسٹی کے ساتھ الحاق ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔
گورنمنٹ کالج گجرات کا کنٹرول واپس محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سپردگورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ریلوے روڈ گجرات بھی یونیورسٹی سے الگ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج فار ویمن گجرات واپس محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سپرد کر دیا گیا گورنمنٹ کالج فار ویمن مرغزار کالونی گجرات کو گجرات یونیورسٹی سے الگ کرنے کی منظوری بھی دی











