کتاب سے محبت ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کا شیوہ ہے، بشریٰ رند

14

کوئٹہ، 11اکتوبر(اے پی پی ): ممتاز اسکالراور رائٹر حکم بلوچ کی یاد میں قلات بک پبلیشیر کے زیراہمتام تین روزہ بک میلہ کوئٹہ پریس کلب میں شروع ہوا۔ میلہ کا باقاعدہ افتتاح حکومت  بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشری رند نے کیا -اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ ادیبوں اور لکھاریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی , کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر  پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کتاب سے محبت کرنے میں سکون اور خوشحالی موجود ہے بالخصوص مجھے بچپن سے ہی کتابوں سے لگاو ہے جو ہمشہ رہے گی انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نئی نسل کا رجحان کتاب سے دور ہوتا جارہا ہے ایسے حالات میں والدین اور اساتذہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ سکول کی سطع پر بچوں کوکتاب بینی کی جانب راغب کریں اس طرح کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کتابیں خود پڑھیں اوردوسروں کو پڑھنے کی تلقین کریں ,پارلیمانی سیکرٹری نے ممتاز اسکالر حکیم بلوچ کی برسی کے موقع پر  بک فئیرکا انعقاد مرحوم حکیم بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔