وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

5

اسلام آباد۔11اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے یک جان ہوکر کام کرتی رہیں گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کووزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان  مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود  کے لئے یک جان  ہو کر کام کرتی رہیں گی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ ، وفاقی  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔