کراچی،20اکتوبر (اے پی پی ): وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے جمعرات کو یہاں نیشنل میوزیم آف پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے عجائب گھر کی مختلف گیلریوں میں جاکر نمائش میں رکھے گئے نوادرات ، تاریخی اور آثار قدیمہ کی اہمیت کی اشیا کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر بریفنگ میں مشیر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ میوزیم کو عملے کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں میوزیم کے قوانین بھی زیر غور ہیں۔ مشیر نے قواعد کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ عجائب گھرسے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری این ایچ سی فارینہ مظہر اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔











