کراچی۔26اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آباد اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے ۔آباد کے وفد نے بلڈرز کو درپیش مشکلات جبکہ سندھ کنٹرو ل بلڈنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ادارہ کی کارکردگی سے متعلق گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرنا ہوں گی اس وقت غیر قانونی تعمیرات سے ٹریفک روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔ آباد کے وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو مختلف مسائل کے باعث دشواری کا سامنا ہے اس ضمن میں ون ونڈو آپریشن کے تحت اقدامات سے تعمیراتی صنعت کو فائدہ ہوگا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے گورنر سندھ کو بتایا کہ شہر سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔











