ہرنائی؛ دیوالی کا تہوار پوری مذہبی آزادی اور جوش خروش سے منایا گیا

14

ہرنائی،25اکتوبر(اے پی پی): دیوالی تہوار کے موقع پر ہرنائی میں آباد ہندو برادری کی جانب سے مندر میں تقریبات منعقد ہوئی، ہندو برادری نے اپنی مذہبی تہوار دیوالی کی مذہبی رسومات آزادنہ ادا کیں اور پوجا پاٹ کی۔

 اس موقع پر ہندو برادری کا کہنا تھا کہ دیوالی ہندوں کا قدیمی تہوار ہے، اپنی سوتیلی ماں کا  حکم مان کر 14 سال  جھنگل میں گزارنے کے بعد  آج ہی کے دن بھگوان شری رام اپنے گھر لوٹتے ہیں اور اسی خوشی میں گھرمیں دیٸے جلائے جاتے ہیں،دیوالی کا یہ تہوار ہمیں بھائی چارے کا بھی درس دیتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور جو پاکستان کا دشمن ہے ،ہمارا دشمن ہے اور اس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

رات کے وقت ہندو برادری کی جانب سے اپنے گھروں میں دیئے جلاکر چراغاں کئے گئے جبکہ رات بھر نوجوانوں اور بچوں نے آتشبازی کی اور ڈانڈیا اور روایتی اتن بھی کیا۔