ایبٹ آباد، 19 اکتوبر (اے پی پی ): ہزارہ ڈویژن باسکٹ بال ٹیم انتخاب کے لئے ٹرائل مکمل، ڈویژن بھر سے 80کھلاڑی ٹرائل میں شریک ہوئے۔ ٹرائلز کا انعقااد سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں کیا گیا۔
ٹرائلز کی سپرویژن انچارج رفیق خان نے کی۔ اس موقع پر سعید اللہ جان سمیت کئی سینئر سپورٹس پرسن بھی موجود تھے۔ رفیا خان نے بتایا کہ ہزارہ ڈویژن قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کھلاڑیوں کی وجہ سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور کئی ایک اداروں میں ڈویژن کے کھلاڑی اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر برسر روزگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑی ماہ نومبر کے دوران قومی ٹرائلز میں شرکت کریں گے اور ہماری بھرپورکوشش ہے کہ قومی سطح پر ہمارے کم از کم تین کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع مل سکے۔
سینئر سپورٹس پرسن سعداللہ جان نے ٹرائلز کو خوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم معیاری کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں بلا تفریق آگے لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور سپورٹس سے کرپشن کا خاتمہ ہمای اولین ترجیح ہے تاکہ کھیل کے میدان آباد ہوں ۔











