ہم قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں کبھی عدالتوں سے این آر او نہیں مانگا؛وزیر اعظم شہباز شریف

10

لاہور، 8اکتوبر ( اے پی پی ):وزیراعظم شہباز شریف   نے کہا  ہےکہ ہم قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں کبھی عدالتوں سے این آر او نہیں مانگا، مریم نواز نے میرٹ پر مقدمہ لڑا، نیب کے موجودہ قانون سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا  جبکہ  اپنے دورحکومت میں عمران نیازی  بی آر ٹی منصوبے پر سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے رہے۔

وہ ہفتہ کے روز لاہور میں سپیشل سینٹرل عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ ہر کسی کو قانون کا احترام کرنا چاہیے،آج بھی  قانون کااحترام کرتے ہوئے عدالت کیسامنے پیش ہوا ہوں نیب  عدالت نے نوازشریف کومتعددبارطلب کیا،نوازشریف عدالت پیش ہوتے تھے،کبھی این آر او نہیں مانگا،ہمارے خاندان نے کئی بار انتقامی کارروائیوں کاسامناکیانیب کے عقوبت خانوں میں ہم نے ظلم برداشت کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان الزام لگاتے رہے ہیں کہ مریم نواز اور نوازشریف نے این آر او لیا، مریم نواز کو تو عدالت نے میرٹ پر بری کیا۔عمران خان کی جانب سے مریم نواز پر این آر او لینے کاالزام قابل مذمت ہے،مریم نواز  میرٹ  پر بری ہوئی ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی،سعد رفیق،احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے جرات سے جیلیں کاٹیں اور دیگر رہنمائوں نے بھی ہر ظلم برداشت کیا۔۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ علیمہ خان کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا عمران خان  کی حکومت  میں  کلین چٹ دی گئی جبکہ فرح خان کو بھی این آر او میں نے نہیں دلوایا’ فرح گوگی کو کچھ عرصہ پہلے پنجاب حکومت نے کلین چٹ دی  ،چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم کو جواب دینا ہوگا۔انہوں  نے کہا کہ عمران خان بتائیں علیمہ خان کو دبئی اور امریکا میں اثاثے چھپانے پر این آر او کس نے دیا،عمران نیازی اپنے دور میں دیئے گئے این آر اوز کا حساب دیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بی آر ٹی جس میں کئی سو ارب روپے کا گھپلا ہوا،تحقیقات ہوتی رہیں۔بی آر ٹی پشاور میں ثابت ہوچکا کہ اربوں کی کرپشن ہوئی۔حقائق سے ثابت کر چکا ہوں کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لیتے ہیں،جب بھی آرڈر دیا جاتا عمران خان مختلف عدالتوں  سے سٹے لیتے رہے۔عمران خان الزام  لگاتے رہے کہ موجودہ حکومت بیرونی ساز باز سے آئی، اب حقائق عوام کے سامنے  آچکے ہیں کہ یہ سب عمران نیازی  کا جھوٹ اور ڈرامہ تھا۔