ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کا اجلاس منعقد،اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ

0

ملتان، 24 نومبر (اے پی پی ): کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت  جمعرات کو یہاں ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں  کمشنر نے  اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ۔

کمشنر نے کہا کہ  ملتان پبلک سکول کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ، ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے پیش نظر تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنا ناگزیر ہے بورڈ کا بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش اور مراعات دینے پر غور کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں پرنسپل عظمی خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ  ملتان پبلک سکول گرلز برانچ میں کیفیٹیریا تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے سکول کے رائیڈنگ کلب کی تزین و آرائش ،مرمت و کشادگی پراجیکٹ منظوری دی گئی اور گرلز برانچ میں نیو بلاک کی تعمیر، بوائز برانچ میں ہاسٹل کی تعمیر کے معاملات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر بجٹ معاملات پر بجٹ کمیٹی کے ریمارکس طلب کئے گئے ہیں ۔

اجلاس میں اساتذہ کی بہترین کارکردگی کی جانچ کے بعد بونس دینے بارے بھی غور کیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق سمیت ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تمام ممبران اجلاس میں موجود تھے۔