شجاع آباد:انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن 

8

شجاع آباد، 24نومبر (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر  میونسپل کمیٹی شجاع آباد  ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پر چیف آفیسر عامر رؤف ہمراہ انفورسمنٹ ٹیم  تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن کیا۔حکومتی ہدایات کے مطابق شہر میں تجاوزات قائم کر نے والے دکانداران کے خلاف کاروائیاں خان گڑھ روڈ چوطاقہ گیٹ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرایا گیا دکانات کے سامنے لگے پردہ جات کو اتروالیاگیا۔اس موقع پر چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف گزشتہ روز بھی کاروائیاں کی گئیں تھی اور دکانداران اور ریڑھی بان کو تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈ لائن بھی جاری کی گئی تھی جن دکانداران کا سامان دکان سے باہر  تھا جو کہ عوام الناس کے گزرنے میں شدید دشواری کا باعث تھا ان کو وارننگ کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔