آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 2022؛ رانا اکبر نے  مسٹر ملتان گولڈ ٹائٹل جیت لیا

16

ملتان،20 نومبر(اے پی پی):مسٹر ملتان آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 2022ء کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں، نتائج کے مطابق رانا اکبر نے  مسٹر ملتان گولڈ ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ محمد طلال الٰہی نے ٹائٹل فائٹ میں دوسری اور مبشر بن محمود جٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قبل ازیں منعقدہ مختلف ویٹ کیٹیگری مقابلے کروائے گئے نتائج کے مطابق محمد طلال الٰہی ، اسماعیل خان ،عبداللہ خاکوانی  رانا اکبر اور ابوذر نے ٹاپ پوزیشن حاصل کیں ۔ ٹاپ ٹائٹل فائٹ کیلئے ویٹ کیٹیگری چیمپئنز کے درمیان مقابلہ کروایا گیا جس میں رانا اکبر فاتح رہے اور انہیں ملتان گولڈ ٹائٹل چیمپئن بھی قرار دیا گیا۔