اوکاڑہ،03نومبر(اے پی پی ): ضلعی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 67 مقدمات میں مطلوب 5 منظم گینگز کے 19 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 38 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا مال و مسروقہ ایک گیجٹ ایپلیکیشن کی مدد سے 78 موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ ملزمان سے 23 موٹر سائیکل، 1 ٹریکٹر اور 1 عدد رکشہ بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزمان سے طلائی زیورات ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور جانور جن میں 15 بھینسیں و بکریاں شامل ہی بھی برآمد ہوئے ۔
پولیس کی بہترین کارکردگی کے نتیجے میں ڈی پی او محمد فرقان بلال کی زیر قیادت حوالگی مال و مسروقہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرڈی پی او محمد فرقان بلال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے وہیں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے والے افراد کی دادرسی کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔
تقریب میں بتایا گیا کہ دوران پولیس مقابلہ 6 خطرناک ڈاکوؤں ہلاک بھی ہوئے۔ڈی پی او نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے پر شاباش دی۔پولیس فورس کے اس احسن اقدام پر عوام نے ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ر محمد فرقان بلال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی اور متاثرہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔











