اوکاڑہ:تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی،مشکوک شخص گرفتار،چرس برآمد

6

اوکاڑہ،21نومبر (اے پی پی):پولیس کی کاروائی،مشکوک شخص کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نےمخبر کی اطلاع پر ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کوچونگی نمبر 7 پر میرج ہال کے قریب کھڑے پایا جوکہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے مبینہ طور پرفرار ہورہا تھا مگر پولیس نے گھیرا ڈال کر اسے قابو کیااوراس نے اپنانام محمداشتیاق ولد محمد اسماعیل بتایا۔ پولیس نے اسکی جامہ تلاشی لینے پردو پیکٹ چرس،ایک میں  1000 گرام جبکہ دوسرے پیکٹ سے  572 گرام چرس اور مجموعی طور پر1572 گرام چرس برآمدکی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔