بہاولنگر؛   تیز رفتارکار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی،2 افراد جانبحق

10

بہاولنگر ،21 نومبر ( اے پی پی ): بہاولنگر کے علاقہ 213 نائن آر کے قریب تیز رفتارکار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی حادثے میں2  افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق ہونے والوں 74 سالہ محمداقبال اور اسکی 55 سالہ بہو  شہناز بی بی شامل ہیں حادثے  کا شکار ہونے والا بدقسمت خاندان 313 ایچ آر مروٹ کا رہائشی ہے۔