جلال پورپیروالہ،11نومبر(اے پی پی):پرندوں کو موسمی اثرات سے پیشگی محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے جانوروں اور پرندوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا سلسلہ جاری ہے،یہ مہم 3 ماہ تک جاری رہے گی۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا کہ اپنے قیمتی جانوروں اور پرندوں کو امراض سے محفوظ بنانے کے لیے پیشگی احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں اور گل گھوٹو، نمونیا اور رانی کھیت کے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں۔انہوں نےکہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں گھرگھر جاکر جانوروں اور پرندوں کی بالکل مفت ویکسی نیشن کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جانور کی ویکسی نیشن ہونے سے رہ گئے ہوں تو وہ جلال پور کی لائیو سٹاک ٹیم سے رابطہ کرکے ویکسی نیشن کرواسکتے ہیں۔











