جوهر آباد،19 نومبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج جر لیے گئے ہیں۔ ملزمان قبضہ مافیا کے ساتھ ساتھ علاقہ کے لیے خوف کا باعث بھی بنے ہوئے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔











