چنیوٹ؛ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

22

چنیوٹ، 20 نومبر (اے پی پی):ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی پاسبان ہائی ایس وین کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ، جو جامع مسجد صدیق اکبر سے شروع ہوئی جس کی قیادت مرکزی صدر میاں اعجاز حسین اور ضلعی صدر کاشف سرور نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے  پاک فوج کے حق میں بنیرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں بھرپور یکجہتی کے لیے نعرے بھی بلند کئے۔

ریلی فرنیچر مارکیٹ سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں تمام مکاتب فکر کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔