جیکب آباد،05 نومبر(اے پی پی ):تحصیل ٹھل میں سول سوسائٹی اور امن کمیٹی کی طرف سے افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی،ریلی میونسپل کامیٹی سے پریس کلب تک نکالی گئی جس کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،ریلی میں شرکاء نے قومی پرچم اور بینر ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر شریک شرکاء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے، فوج اور ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،کسی بھی صورت عسکری قیادت اور افواج پاکستان کے خلاف بداخلاکی برداشت نہیں کی جائے گی۔











