خیرپور،26نومبر(اے پی پی):ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسوکی سربراہی پولیس ہیڈ کوارٹر میں عورتوں اور بچوں کے خلاف تشدد کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا ،جس میں اے ایس پی سٹی مغیث احمد ہاشمی ، ڈی ایس پی وحید مراد پٹھان ،وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کی انچارج مہناز بوزدار اور وومین پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او رضیہ شر سمیت وکلاءبرادری، صحافی حضرات اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں انچارج وومین اینڈ چلڈرن پروٹیکشن سیل مہناز بوزدار نے بچوں اور عورتوں پہ تشدد کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ تمام متاثرہ خواتین اپنی شکایات موبائل ایپ، ویب پورٹل اور ٹول فری نمبر کے ذریعے اپنی شکایات درج کرواسکتی ہیں،ان لائن ایپ پہ شکایت درج کرنے کے بعد پولیس جی پی ایس کی نوعیت سے ٹریک کرکہ کچھ ہی لمحوں میں متاثرین تک رسائی ہوگی ۔
ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں پہ تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔











