دیپالپور ،03 نومبر (اے پی پی ): تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اور نامعلوم ڈاکوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے، جس دوران اہنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی ذد میں آ کر ایک ڈاکو جابحق ہو گیا۔
نامعلوم ڈاکو شہری کے ساتھ واردات کرکے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہو گیا، جائے وقوعہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ،موبائل فونز، غیر قانونی اسلحہ اور نقدی برآمد کر لیا گیا ہے۔
دیپالپور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔











