رحیم یار خان ؛ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا  دیہی مراکز صحت کوٹسمابہ کا اچانک دورہ

46

رحیم یار خان،22 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے پیر کو یہاں  دیہی مراکز صحت کوٹسمابہ کا اچانک دورہ  کیا  جہاں انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت  ادویات کی دستیابی کو چیک کیا اور موقع پر علاج کے لئے موجود مریضوں اور ان کے لوحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

سینئر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی غیر حاضری اور ادویات باہر سے منگوانے پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیا اور سی ای او ہیلتھ کو سینئر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی جبکہ ہسپتال میں ادویات موجودگی کے باوجود باہر سے ادویات منگوانے پر ڈی ڈی او ہیلتھ کو انکوائری کے احکامات بھی دیئے۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مریضوں کو علاج معالجہ کے عمل میں کسی بھی لمحہ تعطل نہیں آنا چاہیے،  ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی سو فیصد حاضری  کو بھی  یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹسمابہ دیہی مراکز صحت کو آئندہ ہفتے تک نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ طبی انتظامات میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔