ملتان ؛ فٹسال فلڈ لائٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا

25

ملتان، 22 نومبر (اے پی پی ): سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر، ایم پی اے ندیم قریشی، مخدوم زین حسین قریشی ، ڈی ایچ اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی، مخدوم سجاد حسین قریشی نے فٹسال فلڈ لائٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے پروقار  موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر فاروق لطیف اور ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم بھی شریک تھے۔

 افتتاحی  تقریب سے خطاب میں  مقررین نے کہا کہ کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ہمیں ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع اور کھیلوں کے میدان  فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وطن عزیز کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابی مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ  شہر کے گنجان آباد علاقوں میں نئے گراؤنڈ آباد کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اور عالمی سطح پر   ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے گراس روٹ کی  سطح پر کام کی بھی ضرورت ہے ، کھیلوں کے لیے ان گراؤنڈز کی تعمیر کا بنیادی مقصد یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر فٹبال سٹیڈیم کا قیام کی نوجوان کے لیے ایک تحفہ ہے ، یہاں کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

اس موقع پر اس موقع پر سبقت رحمان وحید چار رانا محمد در عصر علی منظور علی شاہ شیخ محمد رانا باقی علی رانا نوید اکرم اور عارف محمود بھی موجود تھے۔