رینالہ خورد: واپڈا کا چھاپہ، لائیو سٹاک کے آفس میں بجلی چوری پکڑی گئی کارروائی شروع

76

رینالہ خورد،28نومبر(اےپی پی):شیرگڑھ روڑ پر واقع محکمہ لائیو سٹاک کے آفس اورایک کواٹرمیں عرصہ سے بجلی چوری کی جارہی تھی واپڈارینالہ خوردکے لائن سپریٹنڈنٹ عثمان بھٹی نے عملے کے ہمراہ چھاپہ مارکربجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑلی اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تار بھی قبضے میں لے لی ہے۔ واپڈااتھارٹی رینالہ خورد نے بجلی چوری میں ملوث لائیو سٹاک اہلکاروں کے خلاف  کارروائی کا آغاز کردیاہے۔