سکھر،06نومبر(اے پی پی): گزشتہ رات گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او میرپور ماتھیلو انسپکٹر عبدالمالک کمانگر کی نماز جنازہ سکھر کے پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی ۔ ان کا جسد خاکی ایمبو لینس میں پولیس ہیڈکوارٹر لایا گیا، اس موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔
نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ ، سابق میئر سکھرارسلان شیخ ، شہباز رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈ یئر وسیم اختر، ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی، کمشنر سکھر ڈویژن غلام مصطفے پھل، ڈی سی شہزاد طاہر تھہیم، ایس ایس پی سنگھار علی ملک کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات، پولیس و رینجرز کے افسران اہلکاروں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید انسپکٹر کی تدفین سکھر کے نواں گوٹھ قبرستان میں کر دی گئی۔











