سکھر؛ اینٹی کرپشن نے جعلی بھرتیوں میں ملوث ملزم كو گرفتار کر لیا

13

سکھر،25نومبر(اے پی پی):اینٹی کرپشن نے جعلی بھرتیوں میں ملوث ملزم كو گرفتار کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن سکھر کے سركل افیسر اسلم شیخ کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے  محکمہ تعلیم سکھر میں جعلی بھرتی کرنے  والے ملزم رانو خان بھٹی كو گرفتار کر لیا ہے ۔ دو ہزار گیارہ میں بھاری رشوت لے کر محکمہ تعلیم میں دو کلرکس كو بھرتی کیا گیا تھا۔ جعلی بھرتی ہونے والے ملزمان بھی جلد قانون کی گرفت آئیں گیں۔ جعلی بھرتی ہونے والے ملزمان کا نام شو نہیں کریں گیں ورنہ وه فرار ہوجائے گیں۔ گرفتار ملزم نے اپنے من پسند لوگوں سے رشوت لے کر انہیں بطور کلرک بھرتی کیا تھا، سرکل آفیسر اسلم شیخ کے مطابق غیرقانونی طریقے سے بھرتی کرکہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے،گرفتار ملزم رانو خان بھٹی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔